نئی دہلی ،14جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ای ڈی نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں بے ضابطگی سے منسلک مبینہ منی لانڈرگ کے ایک معاملے میں آج صنعتکار اور کانگریس لیڈر نوین جندل اور 14 دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دیا۔
خصوصی جج بھرت پراشر کے سامنے داخل اپنی آخری رپورٹ میں ای ڈی نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جندل کی کمپنی ۔ جندل سٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ (جے ایس پی ایل) اور دیگر نے جانچ کمیٹی کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کے لئے غلط طریقے سے متاثر کیا۔الزام ہے کہ ان یونٹوں نے کمیٹی کو خوش کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے سے دو کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کی۔جندل اور 14 دیگر ملزمان کے خلاف اس چارج شیٹ پر عدالت 14 اگست کو غور کرے گی۔یہ معاملہ جھارکھنڈ میں امرکونڈا مرگادنگل کوئلہ بلاک کے الاٹمنٹ سے منسلک ہے۔